حیدرآباد : مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ مشتبہ مریض میں MPOX Clade-2 کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزارت نے ملک میں منکی پاکس کے کیس کی تصدیق کی ہے۔ ایک نوجوان مرد، جو حال ہی ایک ایسے ملک کا سفر کرکے آیا ہے جہاں منکی پاکس کے پھیلنے کی خبریں مل رہی ہیں، کچھ علامات کے بعد اسے کورنٹائن میں رکھا گیا تھا اور اس کا ٹسٹ کیا گیا تھا۔ تاہم اب رپورٹ موصول ہونے کے بعد وزارت نے منکی پاکس کیس کی تصدیق کی ہے۔ وزارت نے کہاکہ اس وائرس کے بڑے پیمانے پر عوام میں پھیلنے کے خطرے کا کوئی اشارہ نہیں ہے۔
قبل ازیں مشتبہ مریض میں علامات ظاہر ہونے کے بعد اس کی تشخیص کی گئی تھی اور نمونے اکٹھے کر کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ تازہ طور پر اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ مریض سفر کے دوران وائرس سے متاثر ہوا تھا۔ وزارت صحت نے کہا کہ نمونے اکٹھے کیے گئے اور لیبارٹری میں ٹیسٹ کیے گئے اور مریض میں مغربی افریقی کلیڈ-2 ایم پاکس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔