امروہہ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہزاروں برسوں سے چلی آرہی عقیدہ اور عقیدت کو انڈیا اتحاد صرف ووٹ بینک کے لیے مسترد کر رہا ہے دہلی-لکھنؤ قومی شاہراہ سے متصل میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتوں میں یہاں کے کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا لیکن بی جے پی حکومت ان پر پوری توجہ دے رہی ہے۔ امریکہ میں کسانوں کے لئے یوریا 3,000 روپے فی بوری میں دستیاب ہے، ہم اسے ہندوستان میں کسانوں کو 300 روپے میں دستیاب کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک اور اتر پردیش کو بہت آگے لے جانا ہے، لیکن انڈیا اتحاد کی ساری طاقت دیہاتوں اور دیہی علاقوں کو پسماندہ کرنے میں صرف کی جاتی ہے، اس سوچ کی وجہ سے امروہہ اور مغربی اتر پردیش جیسے علاقوں کو نقصان پہنچا ہے۔
مودی نے کہاکہ ’’انڈیا اتحاد کے لوگ سناتن سے نفرت کرتے ہیں۔ میں نے شری کرشن کی اصلی دوارکا کی پوجا کی جو سمندر میں واقع ہے، لیکن کانگریس کے شہزادے کہتے ہیں کہ سمندر میں پوجا کرنے کے لائق کوئی چیز نہیں ہے۔ یہ لوگ صرف ووٹ بینک کی خاطر ہزاروں سالوں سے چلے آرہے ہمارے عقیدے کو مسترد کر رہے ہیں۔
انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی - lok sabha election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024
مودی نے کہاکہ ’’انڈیا اتحاد کے لوگ سناتن سے نفرت کرتے ہیں۔ میں نے شری کرشن کی اصلی دوارکا کی پوجا کی جو سمندر میں واقع ہے، لیکن کانگریس کے شہزادے کہتے ہیں کہ سمندر میں پوجا کرنے کے لائق کوئی چیز نہیں ہے۔ یہ لوگ صرف ووٹ بینک کی خاطر ہزاروں سالوں سے چلے آرہے ہمارے عقیدے کو مسترد کر رہے ہیں۔
Published : Apr 19, 2024, 10:27 PM IST
یہ بھی پڑھیں: امیت شاہ نے لوک سبھا انتخابات کے لیے گاندھی نگر سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا
وزیر اعظم نے کہاکہ 'ایک بار پھر اتر پردیش میں دو شہزادوں (راہل گاندھی اور اکھلیش یادو) کی اداکاری والی فلم کی شوٹنگ چل رہی ہے۔ حالانکہ انہیں پہلے بھی مسترد کیا گیا ہے، یہ لوگ اپنے سر پر اقربا پروری، بدعنوانی اور خوشامد کی ٹوکری لے کر اتر پردیش کے لوگوں سے ووٹ مانگنے نکلے ہیں۔ وہ ہندوستان کے عقیدے پر حملہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ دونوں پارٹیوں (ایس پی-کانگریس) نے رام للا کے پران پرتسٹھا کی دعوت کو ٹھکرا دیا تھا۔ آج جب پورا ملک رام میں ڈوبا ہوا ہے، تب سماج وادی پارٹی کے لوگ جو خود کو یدوونشی کہتے ہیں، سرعام رام کے بھکتوں کو منافق کہتے ہیں۔
یواین آئی۔