اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یوپی میں کانگریس صرف 17 لوک سبھا نشستوں پر انتخابی میدان میں ہوگی - اترپردیش

SP Congress Alliance: اترپردیش میں سیٹ شیئرنگ کے تعلق سے ایس پی اور کانگریس کے درمیان معاہدہ طے پایا گیا ہے، جس کے تحت 17 نشستوں پر کانگریس پارٹی کے امیدوار انتخابی میدان میں ہونگے، جبکہ 63 نشستوں پر سماج وادی پارٹی اور اس کے اتحادی جماعتوں کے امیدوار میدان میں ہوں گے۔

SP Congress Alliance
یوپی میں کانگریس صرف 17 لوک سبھا نشستوں پر انتخابی میدان میں ہوگی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 21, 2024, 7:43 PM IST

Updated : Feb 21, 2024, 9:25 PM IST

یوپی میں کانگریس صرف 17 لوک سبھا نشستوں پر انتخابی میدان میں ہوگی

اترپردیش: انڈیا اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے ایس پی اور کانگرس کے مابین لکھنؤ کے فارچون ہوٹل میں مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں کانگرس پارٹی کے یوپی انچارج و جنرل سیکریٹری اویناش پانڈے، ریاستی صدر اجے رائے اور سماجوادی پارٹی کی جانب سے راجندر چودھری اور نریش اتم پٹیل نے شرکت کی۔

جہاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی اترپردیش کے انچارج اویناش پانڈے نے کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس اور سماجوادی پارٹی کے مابین سیٹوں کے تقسیم کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، جو کمیٹی مسلسل سیٹوں کے تقسیم کے حوالے سے بات چیت کر رہی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اترپردیش میں 80 لوک سبھا کی نشستیں ہیں جس میں 17 نشستوں پر کانگریس پارٹی کے امیدوار انتخابی میدان میں ہونگے، جبکہ 63 نشستوں پر سماجوادی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار ہوں گے۔ جن کا تمام پارٹیاں بھرپور حمایت کریں گی۔

وہیں مدھیہ پردیش میں سماج وادی پارٹی کو ایک نشست پر چناؤ لڑنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ اس اتحاد میں دور اندیشی کے پیش نظر آنے والے انتخابات کے حوالے سے بھی اتحاد باقی رہے گا اور اسی کا نتیجہ ہے کہ یہ اتحاد باقی ہے اور آنے والے دنوں میں بھی باقی رہے گا۔ اس سے قبل دونوں پارٹیوں کے مابین کافی گفتگو ہوئی اور اسی کا نتیجہ ہے کہ یہ اتحاد باقی رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اتحاد کے ذریعے بی جے پی کا مقابلہ ہی نہیں کریں گے بلکہ ان کو زبردست شکست دیں گے۔

سماجوادی پارٹی کے قومی ترجمان راجیندر چودھری نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بار بار اس پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتر پردیش سے 2014 میں مرکز میں بی جے پی کی حکومت آئی تھی اور 2024 میں اترپردیش سے ہی بی جے پی کی حکومت جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں اور یہ پیغام دے رہے ہیں کہ یہ پریس کانفرنس دیش بچانے کے لیے ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جس طریقے سے بی جے پی نے حکومت کی ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور کسانوں کے مسائل حل نہیں ہوئے اسی کے حل کے جذبے کے ساتھ انڈیا اتحاد وجود میں آیا ہے اور پورے یقین کے ساتھ کہہ رہا ہوں ہم بی جے پی کو شکست دیں گے۔

سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل نے کہا کہ انڈیا اتحاد میں سماجوادی اور کانگرس پارٹی کے مابین جن نشستوں پر اتفاق ہوا ہے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کانگرس پارٹی لوک سبھا نشست رائے بریلی، امیٹھی کانپور نگر، فتح پور سکری، باس گاؤں، سہارنپور ، پریاگ راج، مہاراج گنج بنارس، امروہا، جھانسی، بلند شہر، غازی آباد ، متھورا ، سیتا پور ، بارہ بنکی اور دیوریا میں انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باقی 63 نشستوں پر سماج وادی پارٹی کے امیدوار لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یوپی میں انڈیا اتحاد برقرار، ایس پی اور کانگریس کے درمیان سیٹ شیئرنگ پر اتفاق

آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندر شیکھر آزاد کے انتخابات لڑنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کانگریس پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری اویناش پانڈے نے کہا کہ یہ انڈیا اتحاد کا پہلا پریس کانفرنس ہے، آگے جیسے جیسے پارٹیاں شامل ہوں گی اس پر بات چیت کی جائے گی۔ راہل گاندھی اور پرنکا گاندھی کے انتخابی میدان میں آنے کے حوالے سے انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امیٹھی اور رائےبریلی یہ انہی کے لیے رکھا گیا ہے آنے والے دنوں میں واضح پتہ چل جائے گا۔

Last Updated : Feb 21, 2024, 9:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details