ناگون،آسام: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی تریپورہ سے شروع ہوئی بھارت جوڈو نیائے یاترا آسام میں جاری ہے۔ آج یہ یاترا آسام کے ناگون میں پہنچی۔ یہاں راہل گاندھی کو سری سری شنکر دیو سترا مندر جانے کی اجازت نہیں دیے جانے پر نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ کانگریس کے رن پارلیمنٹ نے انتظامیہ کی اس کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے آسام کے ناگون میں مندر جانے سے روکنے پر حکام پر تنقید کی اور پوچھا کہ کیا پی ایم مودی اب فیصلہ کریں گے کہ کون مندر جائے گا؟
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ، ہم کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرنا چاہتے، صرف مندر میں پوجا کریں گے۔ تنازعہ کو شدت اختیار کرتا دیکھ انتظامیہ نے مقامی رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی کو کو راہل گاندھی کے بغیر آسام کے ناگون میں سنکر دیو سترا مندر میں درشن کی اجازت دے دی۔ لیکن پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کو مقامی مندر جانے سے روکے جانے کے بعد راہل گاندھی اور دیگر کانگریس لیڈر آسام کے ناگون میں دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔