ETV Bharat / state

ایس پی وفد کو سنبھل تشدد کے ملزمین سے ملنے کی اجازت دینے پر جیل کے دو اہلکار معطل

ایس پی وفد کے سنبھل تشدد مقدمہ کے ملزمین سے ملاقات کے بعد مرادآباد جیل کے جیلر اور ڈپٹی جیلر کو معطل کردیا گیا۔

سماج وادی پارٹی کے وفد کو سنبھل تشدد کے ملزمین سے ملنے کی اجازت دینے پر جیل کے دو اہلکار معطل
سماج وادی پارٹی کے وفد کو سنبھل تشدد کے ملزمین سے ملنے کی اجازت دینے پر جیل کے دو اہلکار معطل (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 9 hours ago

مرادآباد: جیل مینوئل کی خلاف ورزی کرنے اور 24 نومبر کو اتر پردیش کے سنبھل میں جامع مسجد کے سروے کے دوران ہوئے تشدد معاملہ میں گرفتار ملزمین سے اپوزیشن سماج وادی پارٹی کے وفد کو ملنے کی اجازت دینے پر جیل کے دو اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل (جیل انتظامیہ اور اصلاحاتی خدمات) پی وی راماستری نے دونوں اہلکاروں کی شناخت مراد آباد جیل کے جیلر وکرم سنگھ یادو اور ان کے نائب پروین سنگھ کے طور پر کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ پی پی سنگھ کے خلاف ایک رپورٹ ریاستی حکومت کو کارروائی کے لیے بھیجی گئی ہے کیونکہ وہ گروپ اے کے افسر ہیں۔ راماستری نے کہا کہ یہ کارروائی ڈپٹی انسپکٹر جنرل (جیل) کنتل کشور کی تحقیقات کے بعد کی گئی اور یہ پایا کہ دستور کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنبھل تشدد کے بعد اب بلڈوزر کارروائی، انتظامیہ نے 12 دکانیں مسمار کر دیں

واضح رہے کہ گذشتہ پیر کو ایس پی کے وفد جس میں سابق رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن، قانون ساز نواب جان خان اور چودھری سمرپال سنگھ نے سنبھل تشدد میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار 27 لوگوں سے ملاقات کرنے مرادآباد جیل کا دورہ کیا تھا۔ جیل کے دورے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ایس پی لیڈروں نے دعویٰ کیا کہ ملزمین کو بے تحاشہ مارا پیٹا گیا جبکہ انہوں نے ملزمین کی قانونی مدد کا بھی وعدہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.