ETV Bharat / state

آسام میں گائے کے گوشت پر پابندی میں سختی، ہوٹلوں اور عوامی مقامات پر فروخت اور کھانے کی اجازت نہیں ہوگی

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے ریستورانوں، ہوٹلوں اور عوامی مقامات پر گائے کا گوشت کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ASSAM CM HIMANTA BISWA SARMA
آسام میں گائے کے گوشت پر پابندی! ریستورانوں، ہوٹلوں اور عوامی مقامات پر گائے کا گوشت فروخت نہیں کیا جائے گا (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 9 hours ago

گوہاٹی: آسام کے وزیر اعلی ہمنت بسوا سرما نے بدھ کے روز ریاست میں گائے کے گوشت پر پابندی لگا دی ہے۔ انہوں نے یہ پابندی ریستورانوں، ہوٹلوں اور عوامی مقامات پر کھانے پر عائد کی ہے، تاکہ گائے کے گوشت کی کھپت کو محدود کیا جا سکے۔ یہ فیصلہ ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں بیف کے استعمال سے متعلق موجودہ قانون میں ترمیم کرنے اور نئی دفعات کو شامل کرنے پر لیا گیا۔

ہمنت بسوا سرما نے کہا، "ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آسام میں کسی بھی ریستوران یا ہوٹل میں گائے کا گوشت نہیں فروخت کیا جائے گا اور یہ کسی بھی عوامی تقریب یا عوامی مقام پر بھی نہیں فروخت کیا جائے گا۔ اس لیے آج سے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آسام میں گائے کا گوشت فروخت نہیں کیا جائے گا۔ ہوٹلوں، ریستوراں اور عوامی مقامات پر گائے کے گوشت کا استعمال مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہمارا فیصلہ مندروں کے قریب گائے کا گوشت کھانے پر پابندی لگانے کا تھا، لیکن اب ہم نے اسے پوری ریاست میں نافذ کر دیا ہے کہ آپ اسے کسی بھی کمیونٹی جگہ، ہوٹل یا ریستوراں میں نہیں کھا سکیں گے۔

بتاتے چلیں کہ اس وقت آسام کیٹل پروٹیکشن ایکٹ 2021 کے تحت ان علاقوں میں گائے کے گوشت اور گائے کے گوشت کی مصنوعات کی فروخت یا خرید پر پابندی ہے، جہاں زیادہ تر ہندو، جین، سکھ اور دیگر غیر گائے کا گوشت کھانے والے کمیونٹیز کے لوگ آباد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کانگریس ایم پی رقیب الحسین نے ہمنت بسوا سرما کو 'بڑا غنڈہ' قرار دیا، آسام سی ایم کا سخت رد عمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.