باڑمیر:ضلع کے ناگنا تھانہ علاقے میں پیر کی رات فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔ طیارہ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس انتظامیہ اور فضائیہ کے اہلکار موقعے پہنچے۔ بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ معمول کی مشق کے دوران گر کر تباہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر اور ایس پی نے طیارے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
طیارے میں بھڑک اٹھی آگ
ضلع کلکٹر نشانت جین اور ایس پی نریندر سنگھ مینا جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ایک لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔ جانکاری کے مطابق، ایک جنگی جہاز ناگنا تھانہ حلقے کے باندرا پنچایت کے الانو کی دھانی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مقامی لوگوں نے اس حادثہ کی اطلاع پولیس اور انتظامیہ کو دی۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس انتظامیہ اور فضائیہ کے اہلکار موقع پہنچے اور جائے وقوع کا معائنہ کیا۔