شملہ:شملہ: شملہ کی سنجولی مسجد تنازعہ کیس کے سلسلے میں آج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران وقف بورڈ نے عدالت میں حلف نامہ پیش کیا۔ ہماچل وقف بورڈ کی طرف سے دیئے گئے حلف نامہ میں وقف بورڈ نے عدالت کو بتایا کہ وقف بورڈ نے محمد لطیف کو غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کے سلسلے میں این او سی دیا تھا۔ وقف بورڈ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ محمد لطیف سنجولی مسجد کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔
وقف بورڈ کی جانب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بتایا گیا کہ وقف بورڈ کے دستاویزات کے مطابق محمد لطیف 2006 سے سنجولی مسجد کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ اسی دوران وہاں ایک اور کمیٹی بنائی گئی جس کے ذریعہ مسجد کی تعمیر کا کام کیا گیا لیکن محمد لطیف کا ریکارڈ وقف بورڈ کے پاس موجود ہے۔