ممبئی: گھاٹ کوپر ہورڈنگ حادثہ معاملے میں سینیئر آئی پی ایس افسر قیصر خالد کو حکومت مہارشٹر نے معطل کر دیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ قیصر خالد کی بیوی سمانا کی کمپنی میں شریک پارٹنر ارشد خان کے کھاتے میں ہورڈنگ کمپنی، ایگو میڈیا سے ساڑھے چھیالیس لاکھ روپیے منتقل کیے گئے تھے۔ یہ پیسے دس الگ الگ بینک کھاتوں میں ٹرانسفر کیے گئے تھے۔ یہ بات اس معاملے کی تفتیش کرنے والی ایس آئی ٹی کی جانچ میں سامنے آئی ہے۔اس واردات کے بعد ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مہاراشٹر اسٹیٹ ممبئی کی طرف سے حکومت کو ایک رپورٹ پیش کی گئی تھی جس میں 13 مئی کو گرنے والی اس غیر قانونی ہورڈنگ کی منظوری میں بے قاعدگیوں اور انتظامی کوتاہیوں کا واضح طور پر ذکر کیا گیا ہے۔
ممبئی: گھاٹ کوپر ہورڈنگ حادثہ معاملے میں آئی پی ایس قیصر خالد کو معطل کیا گیا - IPS QUAISER KHALID SUSPENDED
ممبئی کے گھاٹ کوپر ہورڈنگ حادثہ معاملے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ اس حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔ ایس آئی ٹی کی رپورٹ میں آئی پی ایس قیصر خالد کی بیوی کے ملوث ہونے کی بات سامنے آئی ہے جس کے بعد مہاراشٹر حکومت نے آئی پی ایس قیصر خالد کو معطل کر دیا ہے۔
ممبئی: گھاٹ کوپر ہورڈنگ حادثہ معاملے میں آئی پی ایس قیصر خالد کو معطل کیا گیا (Etv Bharat)
Published : Jun 26, 2024, 9:27 AM IST
|Updated : Jun 26, 2024, 10:14 AM IST
واضح رہے، ایس آئی ٹی کی رپورٹ میں قیصر خالد کی بیوی کی کمپنی سے متعلق انکشافات کے بعد مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ و وزیرداخلہ دیویندر فڑنویس پر قیصر خالد کو معطل کرنے کا دباؤ تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
Last Updated : Jun 26, 2024, 10:14 AM IST