دہلی: جھارکھنڈ کے گریڈیہ ضلع کی رہنے والی نازیہ پروین نے سول سروسز کے امتحانات میں 670 واں رینک حاصل کرکے اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ نازیہ نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ ان کے لیے جھارکھنڈ کے گریڈیہ ضلع سے دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تربیت حاصل کرنا اتنا اسان نہیں تھا لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور آخر کار کامیابی حاصل کی۔
نازیہ اپنے خاندان کی پہلی لڑکی ہیں جنہوں نے تعلیم کے لیے اپنے شہر کو چھوڑا اور اپنے اہل خانہ سے دور رہ کر یونین پبلک سروس سروس کمیشن کے امتحانات کی تیاری کی اور آج اس میں کامیاب ہو کر اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کیا۔ نازیہ بتاتی ہیں کہ ان والدین زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہے وہ خود اپنے خاندان میں فرسٹ لرنر ہیں، کم تعلیم کے باوجود میرے والدین نے مجھ پر اعتماد کیا اور میں امتحانات میں کامیابی حاصل کرکے ان کی امیدوں کو ٹوٹنے نہیں دیا۔