ETV Bharat / bharat

منی پور تشدد: تین افراد کے قتل کے بعد مظاہرین نے وزراء اور ایم ایل ایز کے گھروں کو بنایا نشانہ، کرفیو نافذ - MANIPUR VIOLENCE

منی پور میں لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد تشدد پھوٹ پڑا ہے۔ مشتعل مظاہرین سیاسی لیڈروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

منی پور تشدد
منی پور تشدد (PTI)
author img

By PTI

Published : Nov 17, 2024, 7:38 AM IST

گوہاٹی/کولکاتہ/امپھال: منی پور کے دریا سے تمام چھ لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد ہونے کے چند گھنٹے بعد، مظاہرین نے ہفتے کے روز تین ریاستی وزراء اور چھ ایم ایل اے کی گھروں پر حملہ کر دیا۔ اس کے بعد حکومت نے پانچ اضلاع میں غیر معینہ مدت کے لیے امتناعی احکامات نافذ کر دیئے ہیں۔ دوسری جانب ریاست کے کچھ حصوں میں انٹرنیٹ خدمات بھی معطل کر دی گئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق مظاہرین نے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کے داماد سمیت چھ میں سے تین اراکین اسمبلی کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی اور ان کی املاک کو آگ کے سپرد کر دیا۔ سیکورٹی فورسز نے امپھال کے مختلف حصوں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ جن وزراء کی رہائش گاہوں پر مظاہرین نے دھاوا بولا ان میں سپم رنجن، ایل سوسندرو سنگھ اور وائی کھیم چند شامل ہیں۔

پیر کے روز سے بے گھر افراد کے کیمپ سے لاپتہ دو خواتین اور ایک بچے کی لاشیں ہفتے کے روز جیری بام میں دریائے باراک سے برآمد ہوئیں تھیں، جب کہ جمعہ کی رات ایک خاتون اور دو بچوں سمیت تین دیگر لاشیں ملیں تھیں۔

منی پور کے جیریبام ضلع سے برآمد ہونے والے تین بچوں سمیت چھ لوگوں کی لاشیں آسام کے سلچر میڈیکل کالج اسپتال (ایس ایم سی ایچ) کو پوسٹ مارٹم کے معائنے کے لیے بھیجی گئیں ہیں۔

پولیس اہلکار نے کہا کہ وادی امپھال کے مشرقی اور مغربی، بشنو پور، تھوبل اور کاکچنگ اضلاع میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا۔

ایک اور اہلکار نے بتایا کہ ریاستی انتظامیہ نے ریاستی وزراء اور ایم ایل ایز کی رہائش گاہوں پر مظاہرین کے دھاوا بولنے کے پیش نظر سات اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

مشتعل افراد نے تین افراد کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے منی پور قانون ساز اسمبلی کی عمارت سے صرف 200 میٹر کے فاصلے پر امپھال قصبے کے تھانگمیبند علاقے میں ایک سڑک کے بیچ میں ٹائروں کو آگ لگا دی۔ ان تین افراد کی لاشیں آسام-منی پور سرحد کے قریب جمعہ کی رات ملی تھیں۔

چیف سکریٹری ونیت جوشی نے دو دن کے لئے "فی الحال متاثرہ اضلاع امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، بشنو پور، تھوبل، کاکچنگ، کانگپوکپی اور چوراچند پور کے علاقائی دائرہ اختیار میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا خدمات کو عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

امپھال وادی کی سول سوسائٹی تنظیموں کی نمائندگی کرنے والی ایک اعلیٰ تنظیم کوآرڈینیٹنگ کمیٹی آن منی پور انٹیگریٹی (COCOMI) نے 24 گھنٹے کے اندر عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ رات کے وقت شرپسندوں نے جیریبام قصبے میں کم از کم دو گرجا گھروں اور تین گھروں کو آگ لگا دی۔

راہل گاندھی نے پی ایم مودی سے منی پور کا دورہ کرنے کی اپیل کی:

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے منی پور میں پرتشدد جھڑپوں اور خونریزی کے حالیہ سلسلے کو انتہائی پریشان کن قرار دیا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ ریاست کا دورہ کریں اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.