ETV Bharat / jammu-and-kashmir

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ - JK HIGH COURT

ہائی کورٹ کی آبزرویشن 27 نومبر کو اس واقعے کے بعد سامنے آئی جب ایک خاتون وکیل اپنا چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش ہوئیں۔

جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ
جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ (File Photo: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

سری نگر: جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے واضح کیا ہے کہ بار کونسل آف انڈیا (بی سی آئی) کے قوانین جو خواتین وکلاء کے ڈریس کوڈ کو کنٹرول کرتے ہیں، انہیں اپنے نقاب کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔

ہائی کورٹ کا یہ مشاہدہ 27 نومبر کے ایک واقعے کے بعد سامنے آیا جب ایڈوکیٹ سید عینین قادری نام کی خاتون وکیل اپنا چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گھریلو تشدد کی شکایت پر درخواست گزاروں کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ وکیل کی وردی میں ملبوس خاتون وکیل نے اپنے بنیادی حق کا حوالہ دیتے ہوئے جسٹس راہل بھارتی کی درخواست پر اپنا نقاب ہٹانے سے انکار کر دیا۔ وہیں عدالت نے ان کی شناخت کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے ان کی نمائندی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

جسٹس راہل بھارتی نے اپنے حکم میں کہا کہ "یہ عدالت درخواست گزار کے وکیل کے طور پر خود کو پیش کرنے والی خاتون کی پیشی کو قبول نہیں کرتی ہے کیونکہ اس عدالت کے پاس ایک شخص اور پیشہ ور دونوں کے طور پر ان کی اصل شناخت کی تصدیق کرنے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔"

اس کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی اور رجسٹرار جنرل کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس بات کا جائزہ لیں کہ آیا قوانین ایسے لباس کی اجازت دیتے ہیں۔ جائزہ لینے کے بعد رجسٹرار جنرل کی رپورٹ 5 دسمبر کو پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایسی کوئی شق موجود نہیں ہے۔

جسٹس موکشا کھجوریہ نے بی سی آئی رولز کے باب IV (حصہ VI) کے سیکشن 49 (1) (جی جی) کے تحت ضوابط کا حوالہ دیتے ہوئے 13 دسمبر کو تصدیق کی کہ چہرے کو ڈھانپنے کی اجازت دینے والا کوئی لباس تجویز نہیں کیا گیا ہے۔ جسٹس موکشا کھجوریہ نے کہا کہ "قواعد و ضوابط میں یہ کہیں نہیں کہا گیا کہ اس طرح کے کسی بھی لباس میں اس عدالت میں پیش ہونے کی اجازت ہے۔"

رجسٹرار جوڈیشل نے پانچ دسمبر کو پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ بی سی آئی رولز کے باب چہارم (حصہ VI) میں لیڈی ایڈووکیٹ کے ڈریس کوڈ میں کمرہ عدالت میں نقاب کی اجازت نہیں دیتا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم مخالف متنازعہ بیان دینے والے جج کے خلاف راجیہ سبھا میں مواخذے کا نوٹس

رجسٹرار جوڈیشل کی رپورٹ کے مطابق وکالت کے لیے مقرر کردہ ڈریس کوڈ میں کئی گائیڈ لائنز شامل ہیں۔ اوپری لباس کے لیے، خواتین کو سفید کالر کے ساتھ سیاہ فل آستین والی جیکٹ یا بلاؤز پہننے کی ضرورت ہوتی ہے، جسے سفید بینڈ اور ایڈووکیٹ گاؤن کے ساتھ پہنچا جا سکتا ہے۔ متبادل طور پر، ایک سفید بلاؤز، کالر کے ساتھ یا بغیر، سفید بینڈ کے ساتھ جوڑا اور سیاہ کوٹ بھی پہننے کی اجازت ہے۔

نچلے کپڑوں کے لیے، خواتین سفید، سیاہ، یا کسی بھی ہلکے یا دبے رنگ کی ساڑھیوں یا لمبی اسکرٹس کا انتخاب کر سکتی ہیں، بشرطیکہ وہ پرنٹس یا ڈیزائن کے بغیر ہوں۔ دیگر اختیارات میں رنگین پتلون، چوڑی دار کرتا، شلوار والا کرتا، یا سفید، سیاہ، کالی دھاری دار، یا سرمئی رنگ کے پنجابی کپڑے شامل ہیں، جو سفید یا سیاہ میں دوپٹہ کے ساتھ یا اس کے بغیر پہنے جا سکتے ہیں۔ روایتی لباس، جب کالے کوٹ اور بینڈوں کے ساتھ جوڑا جائے تو بھی قابل قبول ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے عرضی پر پوچھا سوال، مسجد میں 'جے شری رام' کے نعرے لگانا جرم کیسے ہے؟

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ یا ہائی کورٹس میں پیشی کے علاوہ وکیل کا گاؤن پہننا اختیاری ہے۔ مزید برآں، گرمیوں کے مہینوں میں کالا کوٹ پہننا بھی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے علاوہ کہیں لازمی نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بعد میں ایڈوکیٹ سید عینین قادری کے اس کیس کی ایک دیگر وکیل نے درخواست گزاروں کی نمائندگی کی اور کیس کی سماعت چھ دسمبر کو ہوئی اور فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ 13 دسمبر کو درخواست کو خارج کر دی گئی، کیونکہ عدالت نے پایا کہ درخواست گزاروں کے پاس ایک متبادل قانونی حال موجود ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.