ETV Bharat / international

شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس بھیجیں! یونس حکومت نے حوالگی کے لیے بھارت کو خط لکھا - SHEIKH HASEENA EXTRADITION

بنگلہ دیشی مشیر خارجہ نے کہا کہ بنگلہ دیشی حکومت چاہتی ہے کہ شیخ حسینہ عدالتی عمل کے لیے وطن واپس آئیں۔

شیخ حسینہ
شیخ حسینہ (Image Source: IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے بھارت کو خط لکھ کر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ "ہم نے ہندوستانی حکومت کو بتایا ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت چاہتی ہے کہ شیخ حسینہ عدالتی عمل کے لیے بنگلہ دیش واپس آئیں"۔

پیر کو ہی امور داخلہ کے مشیر جہانگیر عالم نے کہا کہ ان کی وزارت نے وزارت خارجہ کو خط لکھ کر معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی بھارت سے واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے بعد ہی بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ ہندوستان سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کر رہی ہے۔

بھارت اور بنگلہ دیش کی حکومتوں کے درمیان 2013 میں حوالگی سے متعلق ایک معاہدہ ہوا تھا۔ 2013 سے، ہندوستان کے درمیان 'قابل حوالگی جرائم' کے ملزمان یا مفرور ملزمان اور قیدیوں کو ایک دوسرے کے حوالے کرنے کا معاہدہ تھا۔ بنگلہ دیش کی حکومت نے کہا ہے کہ اس معاہدے کے تحت وہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ تاہم، حوالگی کے اس معاہدے کی ایک شق میں کہا گیا ہے کہ اگر حوالگی کیے جانے والے شخص کے خلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہوں، تو درخواست کو مسترد کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شیخ حسینہ پر عوامی دباؤ کافی بڑھ گیا تھا۔ بنگلہ دیش میں پر تشدد مظاہرے ہو رہے تھے جس کے نتیجے میں 5 اگست کو شیخ حسینہ ملک سے فرار ہوکر بھارت پہنچ گئیں جہاں وہ اب تک موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.