اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ین ای ای ٹی اور دیگر قومی سطح کے امتحانات میں بدعنوانی کو روکنے کا مطالبہ - NEET UG 2024 paper leak case - NEET UG 2024 PAPER LEAK CASE

بنگلور میں آل انڈیا سیو ایجوکیشن کمیٹی نے نیٹ گھوٹالے کی مذمت کی، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ نییٹ اسکیم کے خلاف ایجوکیشن لیڈروں نے مانگ کی ہے کہ سابق وائس چانسلر اور ڈاکٹروں کا بول بالا ہے لہذا ان کو فوراً ہٹایا جائے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 18, 2024, 7:21 PM IST

بنگلور: حال ہی میں این ای ای ٹی اسکیم نیٹ گھوٹالہ منظر عام پر آیا ہے، جس سے اسٹوڈینٹ کمیونیٹی و اکیڈمیشینز میں مرکزی حکومت کے خلاف غم و غصہ دیکھا جارہا ہے، اس معاملے کو لیکر ملک بھر میں احتجاجات کئے جارہے ہیں اور اس گھوٹالے سے ہوئے متاثر طلباء کے لئے نہ صرف انصاف کی مانگ کی جارہی ہے بلکہ نیٹ کو اسکراپ کرنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

بنگلور میں بھی طلبأ اور اساتذہ میں پیپر لیک معاملے میں غصہ (ETV Bharat)


اس ضمن میں آل انڈیا سیو ایجوکیشن کمیٹی (اے آئی ایس ای سی) کرناٹک یونٹ کی جانب سے ایک بڑے پیمانے پر کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد اہم شخصیات نے حصہ لیا، جن میں 3 فارمر وائس چینسلرز، ماہرین تعلیم اور ڈاکٹرز موجود رہے۔


کنونشن کے ساتھ ہی، میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہمانان خصوصی نے مرکزی حکومت کے نییٹ امتحان کے اقدام کو غیر دستوری قرار دیا اور مرکزی حکومت سے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو ختم کرنے اور نیٹ یو۔جی، این ای ای ٹی اور دیگر قومی سطح کے امتحانات میں بدعنوانی کو روکنے کا مطالبہ کیا اس کے ساتھ ہی پری یونیورسٹی کے طلبا نے نییٹ اسکیٔم پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر این ای ای ٹی (نیٹ) گھوٹالہ کا شکار ہونے والے طلباء کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا گیا اور آل انڈیا سیو ایجوکیشن کمیٹی کی جانب سے ریزولیوزنز، میمورنڈم متعلقہ اتھارٹیز کو روانہ کیا گیا۔

میٹنگ میں موجود حضرات نے اپنے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو طلبأ امتحانات میں بیٹھتے ہیں وہ سال بھر تیاری کرتے ہیں۔ ان طلبأ کے ساتھ ساتھ ان کے والدین بھی اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے پُر امید ہوتے ہیں مگر امتحانات سے پہلے ہی امتحانات کے پیر لیک کروادئے جاتے ہیں جو آئن کے خلاف بات ہے۔ اانہوں نے کہا کہ جو لوگ ایسے معاملات میں ملوث ہیں ان کو فوراً ہٹایا جائے اور امتحانات میں شفافیت برتی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details