نئی دہلی: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر 2024 سے جاری ہے۔ اجلاس کے آغاز سے ہی لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں سنبھل تشدد، اڈانی رشوت ستانی معاملہ سمیت دیگر کئی اہم ایشوز پر اپوزیشن کا ہنگامہ جاری ہے۔ اب تک ایوان کی کارروائی ایک دن کے لیے بھی خوش اسلوبی سے نہیں چل سکی۔
آج جمعہ کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا 14 واں دن ہے۔ آج جمعہ اور ہفتہ 14 دسمبر کو لوک سبھا میں یوم آئین پر بحث ہو رہی ہے۔ ایوان کی کارروائی 11 بجے شروع ہوئی۔ معلومات کے مطابق وقفہ سوال کا وقت دوپہر 11 سے 12 بجے تک مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد بحث شروع ہوئی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے حکمراں پارٹی کی طرف سے بحث کا آغاز کیا۔ اس کے بعد این ڈی اے لیڈران اور مرکزی وزراء ایچ ڈی کمارسوامی، شری کانت شندے، انوپریہ پٹیل، راجیو سنجن سنگھ، راجکمار سنگوان بھی خطاب کریں گے۔ اس کے بعد تمام ارکان پارلیمان اس بحث میں حصہ لیں گے۔