ممبئی: ممبئی سے متصل تھانے ضلع کے ممبرا علاقے میں ممبرا بائی پاس پر حالیہ حادثے میں ہونے والی موت کو لیکر ممبر کلوا کے رکن اسمبلی جتیندر اوہاڈ نے کہا ہے کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر ایم ایم آر ڈی اے اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا تو وہ ممبرا بائی پاس کو بند کر دیں گے۔ ممبرا بائی پاس پر پیش آنے والے واقعے کے لیے ایم ایم آر ڈی اے اور ٹھیکیدار ذمہ دار ہیں۔ ان کی لاپرواہی کی وجہ سے آج یہ بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ اس بائی پاس کی ایک برس قبل مرمت کی گئی تھی لیکن آج تک حفاظتی انتظام کرنے سے انتظامیہ قاصر ہے انہوں نے اس حادثے میں جان گنوانے والے بزرگ شخص کے اہل خانہ کو ایک لاکھ روپے دینے کے لیے کہا ہی زخمیوں کے تمام اخراجات بھی وہ خود برداشت کریں گے۔
ممبرا علاقے بائی پاس پر ٹرک کا پہیہ پھٹنے سے بھیانک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں ایک بزرگ کی موت ہو گئی جب کہ چار دیگر افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اوپر پل ہونے کے باوجود ممبرا بائی پاس پر کوئی ریلنگ یا بیریکیڈنگ سسٹم ہی نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ یہی سبب ہے کہ حادثے کے بعد جیتندر اوہاڈ نے ایم ایم آر ڈی اے اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر ممبرا پولس کا گھیراؤ کرنے کی بات کہی ہے۔