نئی دہلی: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) دہلی نے اتوار کے روز کہا کہ آؤٹ پیشنٹ سروسز (او پی ڈی) 22 جنوری کو حسب دستور دستیاب رہیں گی نیز، ایمس نے اجودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب کے لیے دوپہر 2:30 بجے تک خدمات بند کرنے کے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا۔ دہلی ایمس نے آج جاری کردہ نئے دفتری میمورنڈم میں کہا کہ "20 جنوری کے دفتری سرکلر کی تعمیل میں تمام کلینکل سروسز بشمول آؤٹ پیشنٹ سروسز (OPD) بحال رہیں گی تاکہ مریضوں کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے اور مریضوں کی نگہداشت کی سہولت فراہم ہوسکے۔
مزید پڑھیں: دہلی ایمس میں بھارت کے پہلے جیریاٹرک بلاک کا افتتاح