احمد آباد:انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل 2024 کے پانچویں میچ میں گجرات ٹائٹنز نے ممبئی انڈینز کو قریبی مقابلے میں چھ رنز سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی شُبھمن گِل کی کپتانی میں گجرات نے جیت کے ساتھ اپنی شروعات کی ہے۔ گجرات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 168 رنز بنائے جس کے جواب میں ممبئی انڈینز کی ٹیم صرف 162 رنز بنا سکی۔
گجرات کو اس اسکور پر روکنے میں جسپریت بمراہ نے سب سے اہم کردار ادا کیا۔ بمراہ نے ممبئی کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ یہی نہیں، بمراہ نے اپنے اہم چار اوورز میں صرف 14 رنز دیے۔ یہ واضح ہے کہ آئی پی ایل جیسے تیز رفتار فارمیٹ میں بھی بمراہ کا رن ریٹ اور کلاس برقرار ہے۔ جب کہ آئی پی ایل جیسے فارمیٹ میں، اچھے۔ اچھے گیند بازوں کو پٹتے ہوئے دیکھا جاتا ہے، مگر بمراہ نے 3 کی اکانومی سے رنز دیئے۔