اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی کے بیان کے خلاف غازی پور بارڈر پر بی جے پی کا احتجاجی مظاہرہ - Rahul Remarks On Reservation

راہل گاندھی کے بیان کے خلاف بی جے پی او بی سی مورچہ کے سیکڑوں کارکن غازی پور بارڈر پر جمع ہوئے ہیں۔ یہ سبھی راہل گاندھی کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے جارہے تھے۔ مظاہرے کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردیا گیا۔ اس دوران کچھ کارکنوں نے رکاوٹیں عبور کرکے دہلی میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

راہل گاندھی کے بیان کے خلاف غازی پور بارڈر پر بی جے پی کا احتجاجی مظاہرہ
راہل گاندھی کے بیان کے خلاف غازی پور بارڈر پر بی جے پی کا احتجاجی مظاہرہ (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2024, 2:50 PM IST

نئی دہلی/غازی آباد: اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے امریکہ میں ریزرویشن کو لے کر بیان دیا تھا۔ اس بیان سے بی جے پی او بی سی مورچہ ناراض ہے۔ دہلی کے اکبر روڈ پر راہل گاندھی کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے گاڑیوں اور بسوں میں بی جے پی مورچہ کے رہنما غازی پور بارڈر پر جمع ہوگئے۔ اس دوران اتر پردیش حکومت کے وزیر نریندر کشیپ بھی مظارہ میں شامل تھے۔ اس دوران کئی مظاہرین نے رکاوٹیں عبور کرکے دہلی میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

بی جے پی او بی سی مورچہ کے ذمہ داروں اور کارکن غازی پور بارڈر پر جمع ہوکر احتجاج کیا۔ بی جے پی او بی سی مورچہ امریکہ میں راہل گاندھی کے مبینہ بیان کے خلاف احتجاج کر رہا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ بی جے پی او بی سی مورچہ نے راہل گاندھی کے گھر گھیراؤ کی کال دی تھی۔ یہ مظاہرہ اتر پردیش حکومت میں وزیر اور بی جے پی او بی سی مورچہ کے صدر نریندر کشیپ کی قیادت میں ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر ہم حکومت میں آئے تو اسمارٹ میٹرز ختم کر دیں گے: راہل گاندھی - Rahul Gandhi Visits Sopore

دہلی پولیس نے چارج سنبھال لیا

دوسری جانب مظاہرین کے دہلی کی طرف مارچ سے قبل دہلی پولیس نے غازی پور بارڈر سے دہلی کی طرف جانے والی سڑک کو سیل کر دیا تھا۔ بڑی تعداد میں پولیس فورس کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔ آر اے ایف اور یوپی پولیس کے اہلکار بھی موقع پر تعینات ہیں جبکہ ڈرون کے ذریعہ نگرانی کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details