رام پور:سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اعظم خان کی بیوی سابق ایم ایل اے ڈاکٹر تزئین فاطمہ کو رام پور ضلع جیل سے رہا کر دیا گیا۔ ان کی رہائی کے لیے ان کے حامیوں کی بڑی تعداد ڈسٹرکٹ جیل کے باہر جمع تھی۔ جیل سے نکلتے ہی تزئین فاطمہ اپنے بیٹے عبداللہ اعظم خان کی گاڑی سے گھر کے لیے روانہ ہوئیں۔ تزئین فاطمہ نے جیل سے رہائی کے بعد عدلیہ کا شکریہ ادا کیا۔
اعظم خان کی اہلیہ تزئین فاطمہ جیل سے رہا (Video; Etv Bharat) غور طلب ہے کہ کچھ دن قبل ڈاکٹر تزئین فاطمہ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کو دو پیدائشی سرٹیفکیٹس کے معاملے میں ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی۔ اب اعظم خان کے وکلاء کی جانب سے ان کی اہلیہ کی رہائی کے لیے کارروائی کی گئی، جہاں ان کو جیل سے رہا کلر دیا گیا۔
ڈاکٹر تزئین فاطمہ کے وکیل نے ایم پی ایم ایل اے مجسٹریٹ کورٹ میں ہائی کورٹ کے حکم نامے کو داخل کیا۔ اس کے بعد ضمانتیں بھی ادا کر دی گئیں، ضمانتوں کی تصدیق کے بعد تزئین فاطمہ کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔ کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ آج یعنی بدھ کو جیل سے باہر آگئی۔
تاہم اعظم خان اور عبداللہ اعظم خان اب بھی جیل میں ہی رہیں گے۔ آپ کو بتا دیں کہ اعظم خان سیتا پور جیل میں ہیں۔ جبکہ ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان ہردوئی جیل میں ہیں۔ اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ رام پور جیل میں تھی۔ ڈاکٹر تزئین فاطمہ کے جیل سے آنے کی خبر پر سماج وادی پارٹی میں خوشی کی لہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: