OWAISI REACTS ON BJP CANDIDATE حیدرآباد:بی جے پی حیدرآباد کی امیدوار مادھوی لتا نے رام نومی کے جلوس میں مسجد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ہاتھوں سے تیرکمان کا اشارہ کیا تھا-
بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے حلقہ پارلیمنٹ حیدرآباد کی بی جے پی امیدوارہ مادھوی لتا کی جانب سے کی گئی حرکت پر رد عمل ظاہرکیا ہے۔
واضح رہے کہ رام نومی جلوس کے موقع پر مادھوی لتا نے مسجد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ہاتھوں سے تیرکمان کا اشارہ کیا تھا۔ صدر مجلس نے کہا کہ بی جے پی اپنے سیاسی فائدے کیلئے اس طرح کی حرکتیں کررہی ہیں اورتلنگانہ و حیدرآباد کے امن کو متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اسد الدین اویسی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رام نومی جلوس کے دوران اشتعال انگیز تقریریں مسلم لڑکیوں کو حجاب نکالنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ بی جے پی اور اار ایس ایس اپنی انہیں گندی سیاست کے چلتے حیدرآباد اور ریاست تلنگانہ کا ماحول خراب کر رہی ہے۔ اسد الدین اویسی نے بغیر نام لئے مزید کہا کہ اس جگہ کوئی اور فرقہ کا بندہ ایسی گری ہوئی حرکت کرتا ہو ہنگامہ کھڑا ہو جاتا۔ آخر بی جے پی چاہتی کیا ہے۔
اویسی نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کی جا رہی ہے، مساجد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے- الیکشن کمیشن خاموش ہے۔ مسجد کے سامنے ایسی حرکت نازیبا ہے- جس سے حیدرآباد کا امن خراب ہونے کے امکانات ہیں۔ مگر اطھی بات یہ ہے کہ عوام خود اپنی آنکھوں سے بی جے پی کا اصلی اور گھناؤنا چہرہ دیکھ رہی ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس اقتدار کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہے۔ مگر عوام عقلمند ہے اور وہ تلنگانہ یا حیدرآباد کا ماحول بگاڑنے کے لئے کسی بھی قیمت پر ایسے لوگوں کو جیت سے دور رکھے گی۔
اسد الدین اویسی نے کہا کہ بھارت میں سب سے زیادہ جی ڈی پی یہاں کا ہے۔ اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ ہیاں پر لوگ کھلی ذہنیت کے ہیں اور ملک و ریاست کی ترقی کے لئے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں جو بی جے پی کو ہضم نہیں ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: