دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سمن کیس کے سلسلہ میں راؤس اوینو کورٹ میں ایڈیشنل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ دویا ملہوترا کی عدالت میں پیش ہوئے۔ دہلی ایکسائز پالیسی کیس کے سلسلے میں ای ڈی کی دو شکایات کی بنیاد پر عدالت کی طرف سے انہیں سمن جاری کیے جانے کے بعد سی ایم عدالت میں حاضر ہوئے۔ راوس اوینو کورٹ کی ایڈیشنل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ دویہ ملہوترا نے ای ڈی کی طرف سے دائر کی گئی دونوں شکایتوں میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ضمانت دے دی۔ راوس اوینو کورٹ نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی 15,000 روپے کے ضمانتی مچلکے اور 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر ضمانت منظور کر لی ہے۔
عام آدمی پارٹی کے قانونی سربراہ سنجیو نصائر نے کہا کہ، "عدالت نے سی ایم (اروند کیجریوال) کو طلب کیا تھا۔ آخری وقت میں وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شریک ہوئے تھے جب انہیں دوبارہ ہدایت کی گئی تو انہوں نے کہا کہ وہ عدالت میں پیش ہوں گے۔ وہ آج پیش ہوئے اور ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔ ضمانت مل گئی..."
سنجیو نصائر نے کہا کہ "ای ڈی کے سمن کے بارے میں ہمارا موقف واضح ہے کہ وہ قانون کے مطابق نہیں ہیں اور غیر قانونی ہیں۔ عدالت اب فیصلہ کرے گی... ہمیں عدالت پر پورا بھروسہ ہے۔ عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی۔ ہمارا فیصلہ اسی کے مطابق ہوگا..."