نئی دہلی: کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے نے پیر کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو خط لکھ کر اگنی پتھ اسکیم کی وجہ سے مسلح افواج میں باقاعدہ ملازمت حاصل کرنے والے ملک کے نوجوانوں کے ساتھ ہونے والی "سنگین ناانصافی" کو اجاگر کیا اور ان سے انصاف کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔ کھرگے نے صدر جمہوریہ کو لکھے اپنے خط میں کہا کہ مسلح افواج میں باقاعدہ بھرتی کا عمل ختم ہونے کی وجہ سے تقریباً 2 لاکھ نوجوانوں اور خواتین کا مستقبل غیر یقینی ہو گیا ہے۔
واضح رہے صدر جمہوریہ ہند مسلح افواج کی سپریم کمانڈر بھی ہیں۔
کھرگے نے دعویٰ کیا کہ ان نوجوانوں نے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے میں برسوں انتظار کیا اور نتیجتاً مایوسی اور ناامیدی نے متعدد نوجوانوں کو خودکشی کے کے لیے مجبور کر دیا"۔
کانگریس صدر نے صدر جمہوریہ کو لکھے اپنے خط میں کہا کہ، "ہمارے نوجوانوں کو اس طرح سے نقصان اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ نیائے اور انصاف کو یقینی بنائیں۔"