اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عآپ رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے بیٹے نے نوئیڈا میں پٹرول پمپ ملازمین پر حملہ کیا، مقدمہ درج - Amanatullah Khans son case

عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے بیٹے نے پیٹرول پمپ کے ملازمین پر حملہ کیا ہے۔ سی سی ٹی وی فٹیج اس کی تصدیق بھی ہو رہی ہے۔ ایڈیشنل ڈی سی پی نوئیڈا منیش کمار مشرا نے کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

نوئیڈا پٹرول پمپ
عآپ رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے بیٹے نے نوئیڈا میں پٹرول پمپ ملازمین پر حملہ کیا (تصویر: سی سی ٹی وی فٹیج)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 8, 2024, 7:36 AM IST

نئی دہلی/نوئیڈا: نوئیڈا کے ایک پٹرول پمپ پر اس وقت ہلچل مچ گئی جب عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے کے بیٹے نے لائن توڑ کر زبردستی پٹرول لینے کی کوشش کی۔ جب پٹرول پمپ ملازمین نے اس کے خلاف احتجاج کیا تو ایم ایل اے امانت اللہ کے بیٹے نے ان کی زبردست پٹائی کی۔ یہ سارا واقعہ پٹرول پمپ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔ فی الحال پولس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

درحقیقت ہر روز کی طرح تھانے کے علاقے فیز ون میں واقع سیکٹر 95 کے پیٹرول پمپ پر عوام پیٹرول خریدنے کے لیے قطار میں لگے ہوئے تھے۔ اسی دوران ایک کالے رنگ کی کار آگئی، جس میں بیٹھے لوگوں نے لائن توڑ کر پٹرول خریدنے کی کوشش کی۔ پٹرول پمپ ملازمین نے اس کے خلاف احتجاج کیا تو کار میں سوار نوجوانوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات کے دوران دونوں فریقوں سے پوچھ تاچھ شروع کی اور یہ بات سامنے آئی کہ عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے بیٹے نے پٹرول پمپ ملازمین کے ساتھ مارپیٹ کی ہے۔

اس سلسلے میں پولیس نے ایم ایل اے کو واقعہ کی اطلاع دی ہے۔ پٹرول پمپ کی جانب سے اس واقعہ کے حوالے سے پولیس کو تحریری شکایت کی گئی ہے۔

ایڈیشنل ڈی سی پی نوئیڈا منیش کمار مشرا نے کہا کہ پورے واقعہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ سی سی ٹی وی کے ساتھ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پٹرول پمپ انتظامیہ نے واقعہ کے حوالے سے شکایت درج کرائی ہے جس کی بنیاد پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ واقعہ میں جو بھی قصوروار پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details