ریوا: مدھیہ پردیش کے ریوا میں ہفتے کے روز اسکول سے لگی دیوار گرنے سے جہاں اٹھ بچوں کی موت ہو گئی تھی وہیں آج ساگر ضلع میں دیوار گرنے سے نو بچے ہلاک ہو گئے۔ اس واقعہ میں کئی زخمی بتائے جا رہے ہیں۔
مدھیہ پردیش میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے وہیں کئی اضلاع میں شدید بارش کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے وہیں ریوا ضلع کے گڑھ تھانہ علاقے میں ہفتے کے روز اسکول سے لگی دیوار گر جانے سے 4 بچوں کی موت ہو گئی تھی جس میں ایک ہی کنبے سے تین بچے تھے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا تھا۔ وہیں اج ساگرضلع میں بھی دیوار گرنے کا واقعہ پیش ایا ہے جہاں نو بچوں کی موت ہو گئی جبکہ دو زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کے شاہ پور کے ہردول مندر میں شولنگ بنانے اور بھاگوت کتھا کے اہتمام کیا گیا تھا جس کے چلتے مندر کے ارد گرد کثیر تعداد میں لوگ پہنچے تھے۔ مندر کے قریب جس جگہ بچے بیٹھ کر شیولنگ بنا رہے تھے اس سے لگے مکان کی دیوار اچانک گر گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ مکان کافی پرانا ہے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر نگم عملہ اور پولیس کے اعلی عہدے دار اس کی ٹیم کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ کر رسکیو اپریشن شروع کر دیا۔
مدھیہ پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو مقامات پر دیوار گرنے سے 17 بچوں کی موت - MP Wall Collapse Deaths
مدھیہ پردیش میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست کے ساگر ضلع میں دیوار گرنے سے نو بچے ہلاک ہو گئے۔ اس واقعہ میں کئی زخمی بتائے جا رہے ہیں۔
مدھیہ پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو مقامات پر دیوار گرنے سے 17 بچوں کی موت (Etv Bharat)
Published : Aug 4, 2024, 5:01 PM IST
ان حادثات پر صوبے کے وزیراعلی ڈاکٹر موہن یادو نے اپنے ایکس پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مہلوکین کے ورثہ کے لیے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ بارش کے چلتے قدیم عمارتوں کے منہدم ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جس کے چلتے ایسے واقعات پیش آتے ہیں۔، صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہوئے ان واقعات سے لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔ ابھی بھی کئی اضلاع میں مسلسل بارش کا دور جاری ہے۔