ETV Bharat / bharat

ممتا بنرجی نے ڈاکٹروں کے مطالبات تسلیم کر لیے، پولیس کمشنر اور دو ہیلتھ افسران کو عہدے سے ہٹایا - MAMATA BANERJEE - MAMATA BANERJEE

کولکاتا عصمت دری اور قتل کیس میں احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں اور حکومت کے درمیان سمجھوتہ ہوگیا ہے۔ حکومت نے بالآخر ڈاکٹروں کے مطالبات مان لیے۔ حکومت چاہتی ہے کہ جونیئر ڈاکٹر کسی طرح کام پر واپس آجائیں۔

ممتا بنرجی نے ڈاکٹروں کے مطالبات مان لیے،پولیس اور دو ہیلتھ افسران کو ہٹانے کا اعلان کیا
ممتا بنرجی نے ڈاکٹروں کے مطالبات مان لیے،پولیس اور دو ہیلتھ افسران کو ہٹانے کا اعلان کیا (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2024, 9:04 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے احتجاج کرنے والے جونیئر ڈاکٹروں سے ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ انہوں نے ڈاکٹروں کے بیشتر مطالبات سے اتفاق کیا ہے۔ اس میں بنیادی طور پر کولکتہ پولیس کمشنر ونیت کمار گوئل اور محکمہ صحت کے افسران کو ہٹانا شامل ہے۔

منگل کو احتجاجی ڈاکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا، 'جونیئر ڈاکٹروں کے مطالبات کے پیش نظر کولکتہ کے پولیس کمشنر ونیت کمار گوئل نے میٹنگ میں کہا ہے کہ وہ استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہیں۔' انہوں نے کہا کہ ونیت گوئل منگل کی شام 4 بجے نئے پولیس کمشنر کو چارج سونپیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے جونیئر ڈاکٹروں کے مطالبات کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی ایم بنرجی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نارتھ ابھیشیک گپتا کو بھی ہٹا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا 'ہم نے جونیئر ڈاکٹروں کو سننے کی کوشش کی۔ ہم نے ڈی سی (کولکتہ پولیس کمشنر) کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ خود مستعفی ہونے پر راضی ہوگئے۔ محکمہ صحت میں انہوں نے 3 لوگوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا اور ہم نے 2 کو مان لیا۔ ہم 99 فیصد مطالبات پر متفق ہیں۔ ہم اور کیا کر سکتے ہیں؟ ہم نے جونیئر ڈاکٹروں سے کام پر واپس آنے کی درخواست کی ہے تاکہ عام شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ممتا بنر جی نے کہا 'ہم نے ان کے 4 میں سے 3 مطالبات مان لیے ہیں۔ ڈی سی نارتھ (ابھیشیک گپتا) کو بھی ہٹا دیا جائے گا اور نئے ڈی سی کے بارے میں فیصلہ کل لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹروں کی حفاظت کا بھی مکمل خیال رکھا جائے گا۔ یہ بات مغربی بنگال جونیئر ڈاکٹرس فرنٹ اور ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن (آر ڈی اے) کی طرف سے کولکتہ پولیس کمشنر کو ہٹانے اور ممتا حکومت کے محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے تمام سینئر عہدیداروں کو تبدیل کرنے کے مطالبے کے پیش نظر کہی گئی۔

پیر کو مغربی بنگال جونیئر ڈاکٹرس فرنٹ اور ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن (RDA) نے قومی راجدھانی میں ایک پریس کانفرنس کی اور اپنے مطالبات پیش کئے۔ آپ کو بتا دیں کہ 9 اگست کو کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے واقعہ پر ڈاکٹروں نے احتجاج کیا تھا۔ اس دوران فرنٹ نے پانچ نکاتی مطالبات پیش کیے، جن میں متاثرہ کے لیے انصاف کا مطالبہ اور کیس کی تفتیش کے عمل کو تیز کرنا شامل ہے۔

مزید پڑھیں: ممتا بنرجی اچانک احتجاجی ڈاکٹروں کے بیچ پہنچ گئیں، کہا میں وزیر اعلیٰ نہیں، آپ کی دیدی ہوں

انہوں نے میڈیکل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر (ڈی ایم ای)، ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر (ڈی ایچ ایس) اور مغربی بنگال حکومت کے ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے ہیلتھ سکریٹری کو ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا۔ فرنٹ نے نااہل اور لاپرواہ پولیس افسران کے خلاف کارروائی اور کولکتہ کے پولیس کمشنر ونیت گوئل کے ساتھ ساتھ شمالی اور وسطی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کو انتظامی ناکامی اور مبینہ ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.