میرٹھ:مغربی اتر پردیش میں چار روز سے ہو رہی مسلسل بارش ایک خاندان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔ گذشتہ روز میرٹھ میں تھانا لوہیا نگر علاقے کے ذاکر کالونی میں واقع ایک تین منزلہ عمارت پوری طرح منہدم ہو گئی۔ جانکاری کے مطابق مسلم اکثریتی علاقے کی تنگ گلیوں میں بنے اس تین منزلہ مکان گرنے سے قبل اس گھر میں قریب گھر کے 15 افراد موجود تھے اور تقریباً۔ مکان تقریباً ایک درجن سے زیادہ بھینسیں بھی تھیں۔ آپ کو بتا دیں کہ اس گھر میں دودھ کی ڈیری کا کام بھی کیا جاتا تھا۔
گرشتہ روز شام کے وقت مکان اچانک سے بھر بھرا کر گر گیا۔ اس حادثے سے مقامی لوگوں میں دہشت پیدا ہو گئی اور ہر کوئی جائے وقوع کی طرف دوڑا۔ لوگوں نے کسی طرح مکان کے ملبے تلے دبے لوگوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن ملبہ اتنا زیادہ تھا کہ مقامی لوگ اس کو ہٹانے میں ناکام ثابت ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے موقعے پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ابتدائی طور پر تقریباً تین لوگوں کو فوری طور پر بچایا جا سکا لیکن بارش اور تنگ گلیوں کی وجہ سے ملبے تلے دبے لوگوں کو بچانے میں مشکلات پیش آرہی تھی۔ اس کے بعد انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے راحت اور بچاؤ کے لیے این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کو طلب کیا۔ اس دوران محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹرز کی کئی ٹیمیں بھی ایمبولینس کے ساتھ موقعے پر موجود رہیں۔