نوجوان نے بنایا ولبھ بھائی پٹیل کا 10 ہزار فٹ کا پورٹریٹ - youth made portrait of sardar vallabhbhai

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : Mar 19, 2022, 5:37 PM IST

Updated : Feb 3, 2023, 8:20 PM IST

بارہ بنکی: ملک و عالمی سطح پر اپنے گاؤں کا نام روشن کرنے کے لئے بارہ بنکی کے ایک نوجوان روی دھیمان نے انوکھا کام انجام دیا ہے۔ حیدر گڑھ سڑک پر واقع نان مئو گاؤں کے روی نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر آئرن مین سردار ولّبھ بھائی پٹیل کا 10 ہزار فٹ کا رنگولی پورٹریٹ زمین پر بنا ڈالا۔ اس وسیع رنگولی پورٹریٹ کو چنا، کوئلا، رنگ اور گلال کے ذریعہ 10 دن میں بنایا گیا ہے۔ روی دھیمان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اب تک کی سب سے بڑی رنگولی ہے۔ روی اپنے فن کے ذریعہ معاشرے میں بھائی چارا قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ وہ اتنی بڑی رنگولی تیار کریں جو کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہو۔ فائن آرٹ کا یہ دیوانہ نوجوان 2 برس پہلے بھی یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا رنگولی پورٹریٹ بنا کر انہیں پیش کر چکا ہے۔
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:20 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.