ITBP Provide Oxygen to Amarnath Pilgrims: آئی ٹی بی پی کے اہلکاروں نے امرناتھ یاتریوں کو آکیسجن فراہم کی - آئی ٹی بی پی اہلکار امرناتھ روٹ میں تعینات
🎬 Watch Now: Feature Video
30 جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا میں تقربیاً دو لاکھ بیس ہزار عقیدت مند گُپھا کے درشن کر چکے ہیں۔ وہیں شیش ناگ میں آئی ٹی بی پی اہلکار یاتروں کو آکیسجن فراہم کر رہے ہیں۔ آئی ٹی بی پی کے مطابق 2 ہزار سے زائد یاتریوں کو امرناتھ کے راستے میں آکیسجن فراہم کیا گیا۔ بیشتر یاتروں کو امرناتھ جانے کے راستوں میں سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے۔ سطح سمندر سے 3888 میٹرز کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی کے غار میں موسم گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔