نائن الیون حملے کی اکیسویں برسی

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : Sep 12, 2022, 8:22 PM IST

نائن الیون حملے کو 21 برس مکمل ہو گئے ہیں۔ 11 ستمبر 2001 کو پرائیڈ آف نیویارک کے نام سے مشہور ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملہ کیا گیا۔ نیویارک میں ہونے والا یہ حملہ امریکہ کی سرزمین پر تاریخ کا بدترین حملہ تھا جس میں تقریباً 3 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حملہ میں مسافر بردار طیاروں کو اغواء کرکے نیویارک میں واقع ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور واشنگٹن میں واقع عسکری مرکز پینٹاگون سے ٹکرا دیا گیا تھا جس کے لیے القاعدہ کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔ Nine Eleven Terror Attacks یہی وہی وہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر تھا جو اس وقت امریکہ کا مرکز معاشی قوت کی علامت سمجھا جاتا تھا اور پینٹا گون کو امریکہ کا سب سے بڑا عسکری مرکز تصور کیا جاتا تھا۔ پہلے اغوا شدہ طیارہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر سے ٹکرایا جس میں سب سے زیادہ 2753 اموات ہوئیں جبکہ اس حملہ میں 10 ہزار لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔ وہیں دوسرا اغوا کردہ امریکن ایئرلائن کا طیارہ 77 پنٹاگان کی عمارت سے ٹکرایا جس کے نتیجہ میں 184 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ تیسرا اغواہ کردہ یونائٹیڈ ایئرلائن طیارہ 93 پنیسلوینیا کے شہر شینکزویہ کے قریب بے قابو ہوکر کھیت میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 40 مسافرین ہلاک ہوگئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.