Woman gives birth on bus near Phagwara: خاتون نے بس میں بچی کو جنم دیا - Woman gives birth on bus near Phagwara
🎬 Watch Now: Feature Video

کہا جاتا ہے کہ پیدائش اور موت اوپر والے کے ہاتھ میں ہے۔ اوپر والا ہی پیدائش اور موت کا تعین کرتا ہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ پنجاب کے جالندھر میں سامنے آیا ہے، جہاں پھگواڑہ علاقے میں ایک حاملہ خاتون نے بس میں بچی کو جنم دے دیا۔ دراصل حاملہ خاتون شیوانی اپنے شوہر کے ساتھ جالندھر سے لدھانہ جا رہی تھیں۔ بھگواڑہ بس اسٹینڈ کے نزدیک خاتون نے بچی کو جنم دیا۔ بس کے کنڈیکٹر نے بتایا کہ بس میں محکمہ صحت کی ایک ملازم سوار تھیں جس کی مدد سے زچگی کے عمل میں پریشانی نہیں آئی۔ اس کے بعد خاتون اور اس کی بچی کو 108 نمبر پر کال کرکے ایمبولینس کی مدد سے سول اسپتال پھگواڑہ میں داخل کرایا گیا۔ جانکاری دیتے ہوئے سول ہسپتال کے ڈاکٹر کمل کشور نے بتایا کہ بچی کو جنم دینے والی خاتون کا نام شیوانی ہے اور وہ لدھیانہ کی رہنے والی ہیں اور اس وقت زچہ اور بچہ دونوں صحتمند ہیں۔