یاسین ملک کو عمر قید کی سزا، دن بھر کی تفصیلات پر ایک نظر

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : May 25, 2022, 9:53 PM IST

Updated : May 25, 2022, 10:53 PM IST

ٹیرر فنڈنگ ​​کیس میں قصوروار کشمیر کے علیٰحدگی پسند لیڈر یاسین ملِک کو این آئی اے کورٹ نے سزا سنائی ہے۔ کورٹ نے یاسین ملک کو دو مقدمات میں عمر قید کی سزا کے علاوہ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ جہاں ایک طرف این آئی اے ملک کے لیے ائی پی سی کی دفعہ 121 کے تحت موت کی سزا کی مانگ کر رہی تھی، وہیں سرینگر میں اُن کے آبائی علاقے مائسمہ میں ملک کی رہائی کے لیے احتجاج بھی ہوئے۔ اس دوران پتھر بازی کے واقعات بھی ہوئے۔ حالات کو قابو کرنے کے لیے پولیس کو آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا۔ فیصلہ آنے کے بعد علاقے میں ابھی بھی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے اور مائسمہ جانے والی تمام سڑکوں کو خاردار تاروں اور بریکیڈ سے بند کر دیا گیا ہے۔ کشمیر میں مواصلاتی کمپنوں نے موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی ہیں، تاہم انتظامیہ نے اس حوالے سے کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا۔ Kashmiri separatist Yasin Malik gets life Imprisonment in terror funding case
Last Updated : May 25, 2022, 10:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.