راہل اور پرینکا گاندھی کا رقص - rahul gandhi priyanka gandhi
🎬 Watch Now: Feature Video

ملک کی کئی ریاستوں مغربی بنگال، تمل ناڈو، کیرالا، آسام اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ان ریاستوں میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں جہاں سیاسی پارٹیاں ووٹرز کو لبھانے کے لیے ہرممکن کوشش کر رہی ہیں۔ اسی ضمن میں کانگریس رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اپنے تشہیری مہم کے دوران راہل گاندھی نے کنیا کماری میں رقص کرتے ہوئے نظر آئے۔ جبکہ آسام کے لکھیم پور میں انتخابی مہم کے لیے پہنچی کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے چائے باغ کے مزدوروں کے ساتھ مل کر قبائلی 'لوک رقص' جھومور کیا۔ کانگریس پارٹی نے پرینکا گاندھی کے آسام دورے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔