ہنر کو مناسب قیمت نہ ملنے سے معاشی حالات خراب
🎬 Watch Now: Feature Video
حیدرآباد میں ایک ایسا قبیلہ آباد ہے جس کے ہاتھوں میں جادو ہے۔ ان کا ہنر ایسا ہے کہ جس چیز پر ہاتھ لگا دیتے ہیں وہ نکھر جاتی ہے۔ لیکن ان کی زندگی آج بھی بکھری ہوئی ہے۔ یہ لوگ دن - رات محنت کرتے ہیں، بانس اور ناریل کے پتوں سے گھریلو سامان تو بنا دیتے ہیں، لیکن ان کو واجب قیمت نہیں ملنے سے آج بھی ان کے معاشی حالات خراب ہیں۔