ایکسکلیوژیو: 'ایک شخصیت' میں ادیب و شاعر سیفی سیرونجی سے خاص ملاقات
🎬 Watch Now: Feature Video
ریاست مدھیہ پردیش کے شہر سیرونج کا ایک ایسا شاعر و ادیب، افسانہ نگار اور مصنف جنہوں نے نہ تو کبھی اسکول کا منہ دیکھا، نہ وہاں کسی بھی درجے میں پڑھائی کی اور نہ ہی کوئی ڈگری لی پر اب تک ان کے افسانوں، مضامین اور غزلوں کے 75 مجموعے منظر عام پر آ چکے ہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشہ کی تحصیل سیرونج کے ڈاکٹر سیفی سیرونجی کی پیدائش 1952 میں سیرونج کے ایک گاؤں مہوا کھیرا میں ہوئی، ان کے گھر کا نام رمضانی سیفی ہے۔