فوڈ ڈیلیور کرنے کے لیے گھوڑے کا استعمال - آرڈر ڈیلیور کے لیے گھوڑا
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Jan 3, 2024, 12:19 PM IST
حیدرآباد: تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد میں ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث زوماٹو کے ایک ڈیلیوری بوائے کا جب بائیک کا پٹرول ختم ہوا تو اس نے گھوڑے کا استعمال کیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ حیدرآباد: زوماٹو کے ایک ڈیلیوری بوائے نے منگل کو حیدرآباد میں آرڈر ڈیلیور کرنے کے لیے گھوڑے کی سواری کی۔ ٹرک ڈرائیوروں کی جانب سے ہٹ اینڈ رن حادثات سے متعلق نئے قانون پر ہڑتال کی وجہ سے پیٹرول اسٹیشنوں پر ایندھن ختم ہوگیا تھا اور پٹرول پمپس پر کافی بھیڑ جمع تھی۔زوماٹو بیگ پہنے ہوئے ڈیلیوری بوائے کو پرانے شہر کے چنچل گوڑہ علاقہ میں امپیریل ہوٹل کے قریب سڑک پر گھوڑے پر سوار ہوتے دیکھا گیا۔ فوڈ ڈیلیور کرنے کے لیے گھوڑے پر سوار نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی گئی۔