Massive Fire in Kupwara کپواڑہ میں رہائشی مکان آغ کی نظر

By

Published : May 6, 2023, 11:01 PM IST

thumbnail

کپواڑہ:شمالی کشمیر کے کشواڑہ ضلع کے لولاب علاقے میں آج دوپہر آگ لگنے سے ایک رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لولاب علاقے کے چیپورہ گاؤں میں ایک رہائشی مکان میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔محکمہ ایف اینڈ ای ایس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس واقعے میں رہائشی مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ آج ڈاؤن ٹاؤن، سرینگر میں ہفتہ کی صبح آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جبکہ بچاؤ کارروائی کے دوران پولیس کو ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ اس سلسلہ میں پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.