New Jersey Imam Stabbed Video امریکہ کی مسجد میں دورانِ نماز امام پر چاقو سے حملہ کرنے کا ویڈیو جاری - نیو جرسی کے امام پر حملہ
🎬 Watch Now: Feature Video

امریکی ریاست نیو جرسی کی مسجدِ عمر بن الخطاب میں فجر کی نماز کے دوران امام پر چاقو سے حملہ کرنے کا سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دیا گیا ہے۔ جس فوٹیج سے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ امام صاحب جب سجدے میں جا رہے ہوتے ہیں تو حملہ آور جو نماز پڑھنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے، سجدے میں نہ جاکر امام کی طرف بڑھتا ہے اور پھر ان پر چاقو سے وار کرکے فرار ہونے کی کوشش کرتا ہے، تبھی حملہ آور کو مقتدی پکڑ لیتے ہیں اور اسے پولیس کے حوالے کر دیتے ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ نیو جرسی کے امام کی حالت اب مستحکم ہے۔ حملہ آور کی شناخت 32 سالہ سیرف زوربا کے نام سے ہوئی ہے اور اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ لیکن پولیس کی جانب سے ملزم کے اس قاتلانہ حملے کی وجوہات سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔