Leopard Climbing Tree نیلگری کے درخت پر چڑھا تیندوا - Leopard climbing a eucalyptus tree
🎬 Watch Now: Feature Video
ناسک: مہاراشٹر کے ضلع ناسک کے سِنر تعلقہ میں دو دن پہلے ناریل کے درخت پر دو تیندوے دیکھے گئے تھے۔ اب اس علاقے میں ایک تیندوا نیلگری کے درخت پر چڑھ گیا گیا ہے جس کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ Leopard Climbing Eucalyptus Tree علاقے میں تیندووں کی موجودگی کی وجہ سے کسانوں میں خوف کا ماحول ہے جب کہ محکمہ جنگلات نے مختلف جگہوں پر پنجرے لگائے ہیں۔ گزشتہ آٹھ دنوں سے لوگوں کو اس علاقے میں مسلسل تیندوے نظر آ رہے ہیں جس سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ Leopard Found in Nashik بتایا جا رہا ہے کہ کچھ والدین نے کہا ہے کہ اپنے بچوں کو اس وقت تک اسکول نہیں بھیجیں گے جب تک کہ تیندوے پنجرے میں بند نہ ہوں۔ دو روز سے محکمہ جنگلات نے اس علاقے میں دو پنجرے لگائے ہیں۔
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:28 PM IST