حادثہ میں بائیک سوار کا معجزانہ طور پر بچ نکلنے کا ویڈیو وائرل - A bike rider had a miraculous escape

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : Jun 4, 2022, 10:45 PM IST

Updated : Feb 3, 2023, 8:23 PM IST

کیرالہ کے اڈوکی ضلع کے ویلایام کڈی علاقے سے ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار جب اپنا کنٹرول کھو دیتا ہے تو پھر وہ ایک پتھر سے ٹکراتا ہے اور اس کی بائیک ایک ٹرانسفارمر میں پھنس جاتی ہے لیکن بائیک سوار شخص معجزانہ طور پر بچ نکلتا ہے جس کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق نوجوان جب اپنی بائیک سے کنٹرول کھوتا ہے تبھی وہ ایک پتھر سے ٹکراتا ہے اور بائیک اچھل کر ٹرانسفرما کے اندر پھنس جاتی ہے، جب کہ نوجوان پتھر سے ٹکراتے ہی بائیک سے الگ ہوکر روڈ پر گھسیٹے ہوئے دور جا گرتا ہے۔ لیکن موٹر سائیکل سوار جلد ہی دوسری موٹر سائیکل پر سوار ہو کر موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔ وہیں فائر ریسکیو ٹیم موٹر سائیکل کو بعد میں باہر نکالتی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.