Telangana:Minister Slapped Gunmen گلدستہ دینے میں تاخیر ہوئی تو تلنگانہ کے وزیر داخلہ نے گن مین کو تھپڑ مار دیا - گلدستہ دینے میں تاخیر ہوئی
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Oct 7, 2023, 8:21 AM IST
تلنگانہ: تلنگانہ کی سیاست میں ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ تلنگانہ ریاست کے وزیر داخلہ محمود علی کے لیے صبر کھونا اور اپنے ذاتی بندوق بردار کو تھپڑ مارنا مہنگا ثابت ہو سکتا ہے۔ اب وہ اس کارروائی کے لیے تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ دراصل، محمود علی نے وزیر تلسانی سرینواس یادو کے ساتھ مل کر گورنمنٹ ہائی اسکول، ڈی کے روڈ، امیرپیٹ ڈویژن، حیدرآباد میں حکومت کی جانب سے ناشتے کے پروگرام یعنی چیف منسٹر بریک فاسٹ اسکیم کا آغاز کیا، جس کے لیے یہاں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران انہوں نے وزیر تلسانی سرینواس یادو کو مبارکباد دینے کے لیے گلدستہ مانگا، لیکن ان کا گن مین ان کا اشارہ نہیں سمجھ سکا۔ گن مین ان کی بات سمجھنے کے لیے قریب گیا تو محمود علی نے اسے تھپڑ مار دیا۔ محمود علی کی اس حرکت پر سری نواس یادو نے انہیں روکا اور سمجھانے لگے۔ اب اس حرکت کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد اب محمود علی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ ترقی کی دوڑ میں تمام ریاستوں سے آگے،محمود علی