Film Pathan: پٹھان کی کامیابی پر منعقد پروگرام میں شاہ رخ کی مداحوں سے گفتگو - پٹھان کا باکس آفس پر شاندار کلیکشن

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : Jan 31, 2023, 3:37 PM IST

Updated : Feb 3, 2023, 8:39 PM IST

ممبئی: سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان جو حال ہی تنازعہ کے درمیان ریلیز ہوئی تھی۔ فلم باکس آفس پر اپنے شاندار کلیکشن کے ساتھ ساتھ اپنے مداحو کو خوب انٹرٹین کررہی ہے۔ پٹھان کی کامیابی پر پیر کو ممبئی میں میکرز کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم اور ہدایت کار سدھارتھ آنند سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ پروگرام میں پہنچے۔ کانفرنس کے دوران اداکاروں نے مداحوں خوب بات چیت کی اور ان کے کئی سوالات کے جوابات بھی دیے اور فلم کے حوالے سے اپنے تجربے کو بھی شیئر کیا۔ 

پٹھان نے توڑا تمام ریکارڈ

پٹھان کے باکس آفس کلیکشن کی بات کریں تو اس فلم نے ہندی فلم انڈسٹری کے پچھلے 100 سالوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ پٹھان ہندی فلم انڈسٹری کی تاریخ میں ابتدائی ویک اینڈ پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ فلم کا ورلڈ وائیڈ گراس کلیکشن صرف پانچ دنوں میں 543 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ پٹھان نے اب تک ملک بھر میں 335 کروڑ کا مجموعی مجموعہ اکٹھا کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں فلم کا مجموعی مجموعہ 208 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔

Last Updated : Feb 3, 2023, 8:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.