Sand Artist Sudarsan Pattnaik عالمی یوم صحت اور گڈ فرائی ڈے پر سینڈ آرٹ کے ذریعے پیغام - پوری اردو نیوز

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : Apr 7, 2023, 11:31 AM IST

اوڈیشہ میں عالمی یوم صحت اور  گڈ فرائی ڈے کے موقع پر، سینڈ آرٹسٹ سدرشن پٹنائک نے پوری کے نیلادری بیچ پر سینڈ آرٹ کے ذریعے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا۔ یہ پیغام ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب دنیا کے کئی ممالک کے درمیان جنگ جاری ہے۔ سدرشن نے جنگ ختم کرنے کی بات کہی۔ سدرشن نے یسوع مسیح کو جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔ گڈ فرائے ڈے عیسائیوں کا تہوار ہے۔ یہ دِن عیسائی عقیدے کے مطابق عیسیٰ مسیح کو مصلوب کئے جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آج عالمی یوم صحت بھی ہے۔ اس موقع پر سینڈ آرٹسٹ سدرشن پٹنائک نے پوری ساحل پر خوبصورت سینڈ آرٹ بنایا ہے۔ انہوں نے اپنے سینڈ آرٹ میں 'صحت سب کے لیے ' کا پیغام دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ دنیا بھر میں صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں عالمی ادارہ صحت کا کردار بہت اہم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.