ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سابق فوجی جوان کا قتل: ایل جی سنہا، عمر عبد اللہ اور سیاسی جماعتوں کی شدید مذمت - FORMER ARMY MAN KILLING

جموں و کشمیر کے ایل جی، وزیر اعلیٰ سمیت تمام سیاسی پارٹیوں نے سابق فوجی جوان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سابق فوجی جوان کے قتل کی چوطرفہ مذمت
سابق فوجی جوان کے قتل کی چوطرفہ مذمت (File Photo: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 4, 2025, 9:02 AM IST

سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور سیاسی جماعتوں نے کولگام میں ایک سابق فوجی کی ہلاکت کی شدید مذمت کی۔ نامعلوم عسکریت پسندوں نے کولگام ضلع کے بیہی باغ گاؤں میں سابق فوجی منظور احمد وگے پر حملہ کر کے ہلاک کر دیا۔ حملے میں ان کی اہلیہ اور ان کی بھتیجی زخمی ہو گئیں۔ وادی میں 2025 میں اس طرح کا یہ پہلا حملہ ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کریں۔ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اس بزدلانہ حملے کے قصورواروں کو جلد ہی سزا دی جائے گی،‘‘

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ ایک سابق فوجی کی المناک ہلاکت پر بہت افسردہ ہیں۔ عمر عبد اللہ نے ایکس پر لکھا کہ "ان کے اہل خانہ سے میری دلی تعزیت، اور ان کی زخمی بیوی اور بیٹی کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں۔ اس طرح کے گھناؤنے تشدد کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے اور اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔ خدا کرے کہ امن اور انصاف کا غلبہ ہو۔''

سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہیں کولگام میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں منظور احمد واگھے کے بہیمانہ قتل کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ محبوبہ نے ایکس پر لکھا کہ "ان کے اہل خانہ سے گہری تعزیت اور ان کی اہلیہ اور بیٹی کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں۔"

کمیونسٹ رہنما اور کولگام سے قانون ساز ایم وائی تاریگامی نے کہا کہ اس طرح کے حملوں سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں حکام سے زخمیوں کے بہترین علاج کو یقینی بنانے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘

جموں و کشمیر کانگریس کے چیف ترجمان رویندر شرما نے کہا کہ پارٹی منظور احمد اور ان کی اہلیہ اور بیٹی پر ہوئے عسکریت پسندوں کے حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ شرما نے کہا کہ "ہم ان کی جلد بحالی کے لیے دعا کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کو ختم کرنا چاہیے، شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے،‘‘

یہ بھی پڑھیں: عسکریت پسندوں کے حملہ میں زخمی ہونے والے ریٹائرڈ فوجی اہلکار نے دم توڑ دیا، بیوی اور بیٹی کی حالت مستحکم

بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کے صدر ست شرما صدر نے کہا کہ ''یہ حملہ دہشت گردوں اور ان کے مالکان کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے، جو سرحد پار بیٹھے ہیں۔'' شرما نے کہا کہ ’’(نریندر) مودی حکومت دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر کاربند ہے اور اس کارروائی میں ملوث دہشت گردوں کو جلد ہی بے اثر کر دیا جائے گا۔‘‘

مزید پڑھیں: سرینگر: عسکریت پسندی کے الزام میں سات افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.