Women Reservation Bill خواتین ریزرویشن بل کو فوری طور پر نافذ کرنے میں کیا رکاوٹ ہے: پرینکا چترویدی - راجیہ سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پر بحث

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 9:20 PM IST

راجیہ سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پر بحث کے دوران شیوسینا(یو ٹی بی) کی لیڈر پرینکا چترویدی نے بل کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے فورا نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس بل کے اندر جو شرائط رکھی گئی ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ خواتین کو ایک قسم کا جھنجھنا دیا جارہا ہے جس کے نفاذ کے لیے کوئی طئے شدہ ٹائم نہیں ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا پوری دنیا میں کوئی بھی ایسا قانون نہیں بنا ہوگا جو آنے والے سات سالوں کے بعد بافذ ہوگا۔ واضح رہے کہ  لوک سبھا میں  خواتین ریزرویشن بل 'ناری شکتی وندن بل' دو تہائی سے زیادہ اکثریت سے منظور ہوگیا ہے۔ اس بل کے حق میں 454 اور مخالفت میں دو ووٹ ڈالے گئے۔ جمعرات کو راجیہ سبھا میں اس بل پر بحث شروع ہوئی اور دیر شام تک اس بل کے پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں پاس ہونے کا قوی امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.