بے زبان کے ساتھ حیوانیت، ایک شخص نے پلے کو پہلے زمین پر پٹخا، پھر پیروں سے کچل دیا - مدھیہ پردیش پلے کی وائرل ویڈیو
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Dec 10, 2023, 2:17 PM IST
|Updated : Dec 10, 2023, 2:52 PM IST
گونا: مدھیہ پردیش کے گونا ضلع میں حیوانیت کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعے کا ویڈیو جو بھی دیکھ رہا ہے، اس کی روح کانپ جا رہی ہے۔ اس میں ایک شخص کتے کے بچے کو پہلے پوری طاقت سے زمین پر پٹختا اور پھر اسے پیروں سے کچلتا ہوا نظر آتا ہے۔ اس ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر لوگوں کی ناراضگی سامنے آنے لگی۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ بے زبان جانور کے ساتھ ایسا ظلم کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا سے لے کر وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان تک سبھی نے اس ویڈیو کا نوٹس لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کو ٹیگ کرتے ہوئے سندھیا نے لکھا ہے کہ یہ خوفناک اور پریشان کن ہے۔ جواب میں وزیراعلیٰ نے لکھا کہ سخت کارروائی کی جائے گی۔ ذمہ دار کو اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔ اس معاملے میں اتوار کو پولس نے رادھا پور کالونی، گنا کے رہنے والے ملزم مرتیونجے جدون کو گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ جس جگہ پر ہوا وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا۔ ویڈیو میں ملزم ایک دکان کے سامنے بیٹھا دکھائی دیتا ہے۔ اسی دوران دو پلے وہاں آتے ہیں۔ ان میں سے ایک اس شخص کے قیب جاتا ہے۔ اچانک وہ شخص جھلاہٹ میں پلے کو اٹھا کر پوری طاقت سے زمین پر دے مارتا ہے۔ یہی نہیں، اس شخص نے پلے کو اپنے پیروں سے بھی کچل دیا، لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے شخص کو آزاد چھوڑنا اور بھی خطرناک ہو سکتا ہے، اسے سیف کسٹڈی میں رکھا جانا چاہیے۔ Guna Puppy Cruelty Video