Landslide on Budhal Mahore Road جموں و کشمیر کی بدھل مہور روڈ پر لینڈ سلائیڈ
🎬 Watch Now: Feature Video
جموں: جموں و کشمیر میں مسلسل بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع ریاسی بدھل مہور روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واقعے کو وہاں موجود ایک مقامی شخص نے اپنے موبائل فون میں ویڈیو قید کرلیا۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پہاڑی کا ایک حصہ نیچے سے بہنے والی ندی میں ڈوب گیا۔ یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔ بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارت کے محکمہ موسمیات نے آج جموں و کشمیر کے کچھ علاقوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
مزید پڑھیں: Srinagar Leh National Highway Closed: مٹی کے تودے گرنے سے سرینگر۔لیہہ شاہراہ بند