Haryana Violence تین منزلہ ہوٹل پر چلا بلڈوزر، نوح تشدد کے دوران ہوٹل کی چھت سے پتھر پھینکنے کا الزام

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : Aug 6, 2023, 4:24 PM IST

Updated : Aug 6, 2023, 4:58 PM IST

نوح: ہریانہ کے نوح میں تشدد کے بعد حکومت اور پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ نوح تشدد کے بعد ضلعی انتظامیہ ان عمارتوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے جہاں سے پتھر پھینکنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ نوح میں اتوار کی صبح سہارا ریسٹورنٹ پر بلڈوزر چلایا گیا۔ سہارا ریسٹورنٹ کی تین منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی ہے۔ دراصل 31 جولائی کو برج منڈل شوبھا یاترا کے دوران دو گروپوں کے درمیان تشدد کے دوران اس ہوٹل سے پتھراؤ کا الزام تھا۔ اس دوران ضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا۔ اس کے علاوہ نوح میں صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک تقریباً 3 گھنٹے کے لیے کرفیو میں نرمی کی گئی۔ ساتھ ہی ضلع نوح میں انٹرنیٹ سروس پر پابندی کو 8 اگست تک بڑھا دیا گیا ہے۔ نوح تشدد کیس میں اب تک ضلع میں 104 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور 216 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Last Updated : Aug 6, 2023, 4:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.