Artificial lights in Aurangabad رنگ برنگی برقی روشنی سے چمکنے لگا اورنگ آباد شہر، دیکھیں ویڈیو
🎬 Watch Now: Feature Video
اورنگ آباد میں فروری کے آخری ہفتہ میں منعقد ہونے والی 20-G کانفرنس میں غیر ملکی مندوبین کے دورے کے پیش نظر میونسپل انتظامیہ نے شہر میں تاریخی دروازوں پر رنگ برنگی برقی روشنی لگانا شروع کر دیا ہے۔ روشنی کا دلکش منظر دیکھ کر شہریوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ اس کے لیے 54 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ فلائی اوور، بڑی سڑکیں، چوک، قدیم عمارتیں اس روشنی سے منور ہوں گی۔
جی 20 کانفرنس کے نمائندوں کے دورے کے پس منظر میں حکومت نے 200 کروڑ روپے کا فنڈ دیا ہے۔ بلدیہ نے اس فنڈ سے 85 کام کروانے کا منصوبہ بنایا ہے اور یہ کام 15 فروری تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ حکومت نے کچھ بڑے کاموں کو مارچ کے آخر تک مکمل کرنے کی اجازت دی ہے۔ یہ لائٹنگ بنیادی طور پر ہوائی اڈے سے مہاویر چوک تک مرکزی سڑک پر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مہاویر چوک سے دہلی گیٹ، دہلی گیٹ سے ہرسول ٹی پوائنٹ، ہرسول ٹی پوائنٹ سے سڑکو اور بس اسٹینڈ تک کے راستے پر چراغاں کیا جائے گا۔
روڈ ڈیوائیڈرز، فٹ پاتھ، تاریخی عمارتوں، تاریخی دروازوں کو برقی روشنیوں سے روشن کیا جائے گا۔ ان میں سے کچھ جگہوں کی لائٹنگ مستقل ہو جائے گی جب کہ کچھ جگہوں کی روشنیاں 20-G کا نفرنس ختم ہونے کے بعد ہٹا دی جائیں گی۔ میونسپل انتظامیہ کے محکمہ باغبانی کی جانب سے سڑک کے ڈیوائیڈرز میں پودے لگائے جائیں گے۔ اس کے لیے 78 لاکھ اور 77 لاکھ روپے کے دوٹینڈر جاری کیے گئے ہیں۔ یہ کھجور کے درخت بارہ سے پندرہ فٹ لمبے ہونے جا رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ درختوں کی شجر کاری سڈ کو بس اسٹینڈ سے ہرسول ٹی پوائنٹ تک شروع کی گئی ہے۔ بارہ پُلا گیٹ اور لٹل فلاور اسکول کے درمیان ڈیوائیڈر پر درخت بھی لگائے گئے ہیں۔
ان جگہوں پر کی جائے گی روشنائی ایئر پورٹ سے مہاویر چوک تک بڑی سڑک ،اس کے علاوہ مہاویر چوک سے دہلی گیٹ، دہلی گیٹ سے ہرسول ٹی پوائنٹ ، ہرسول ٹی پوائنٹ سے سڈ کو بس اسٹینڈ تک کے راستے پر بھی چراغاں کیا جائے گا۔روڈ ڈیوائیڈرز ، فٹ پاتھ ، تاریخی رتوں ، تاریخی دروازوں پر بھی برقی روشنی کی جائے گی۔ ان میں سے کچھ جگہوں پر روشنی مستقل اور کچھ عارضی ہوگی۔