سوپور: جموں و کشمیر کے سوپور میں انکاونٹر شروع ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سگی پورہ میں عسکریت پسندوں اور سیکوریٹی فورسس کے درمیان ہوئے تصادم کے دوسرے روز سوپور میں تلاشی آپریشن کے دوران انکاونٹر شروع ہوا۔ سگی پورہ انکاونٹر میں دو پاکستانی عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔
اعلیٰ حکام نے بتایا کہ آج شام سوپور کے رام پورہ راجپورہ جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ آج شام سرچ آپریشن کے دوران جنگلاتی علاقہ میں چھپے عسکریت پسندوں نے سیکوریٹی فورسس پر فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی کاروائی میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا۔ مہلوک عسکریت پسند کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔ تاہم مقتول عسکریت پسند کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جموں میں بڑھتی عسکریت پسندی: ’دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گے‘، ڈی آئی جی جموں
علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق علاقہ میں مزید عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز سوپور کے رام پورہ راج پورہ جنگلاتی علاقے میں انکاؤنٹر کے دوران ایک عسکریت پسند کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق انکاونٹر جاری ہے۔ یہ فوج کی 22 RR، SOG سوپور اور CRPF کا مشترکہ آپریشن ہے۔ سیکوریٹی فورسس نے عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی میں تیزی لائی ہے۔